Farhange Talaffuz (Urdu Pronunciation Dicitionary) فرہنگ تلفظ

National language promotion department of Pakistan شان الحق حقی ادارۂ فروغِ قومی زبان | http://www.nlpd.gov.pk/ft_lughat/in...

لاش کے خانے میں اردو الفاظ یا کسی لفظ کے کچھ حصے ٹائپ کرکے اس لغت کو تلاش کیا جاسکتا ہے۔ اُردو کے نامور شاعر اور محقق شان الحق حقی نے اس لغت میں نہ صرف الفاظ کے بنیادی اُردو تلفظ کی نشاندہی کی ہے بلکہ اختلافی تلفظ کو بھی واضح کیا ہے۔ نیز تلفظ کے لیے نئے اعراب اور علامات بھی وضع کی ہیں جو قاری کو صحیح تلفظ اور مخرج کے قریب تر پہنچنے میں مدد دیتی ہیں۔ چنانچہ یہ لغت علمی مقاصد اور عمومی لسانی ضرورتوں کے لیے یکساں طور پر مفید اور کارآمد بن گیا ہے۔ اِس لغت میں بنیادی توجہ اہم الفاظ کے اندراج پر دی گئی ہے۔ بعض عمومی الفاظ اور روزمروں، محاوروں کو بلا وجہ پیش کر کے اسے طولانی بنانے سے گریز کیا گیا ہے۔ اُردو اصطلاحیں بھی شامل کی گئی ہیں اور اگر یہ اصطلاحیں انگریزی سے ترجمہ شدہ ہیں تو ان کے سامنے انگریزی مترادفات بھی درج کر دیے گئے ہیں۔ معانی کی وضاحت اور علمی تشریح کرتے ہوئے اسے ایک قاموس بھی بنا دیا گیا ہے۔ درست مخارج سے الفاظ کی ادائیگی ’’تلفظ‘‘ کہلاتی ہے۔ اْردو لغات میں تلفظ کی درست ادائیگی درج کرنے کے لیے عمومی طور پر دو طریقے یا اُسلوب اپنائے جاتے ہیں، ایک طریقہ’’مکتوبی‘‘ اور دوسرا ’’ملفوظی‘‘ کہلاتا ہے۔’’مکتوبی‘‘طریقے میں ہر حرف پر اعراب لگا کر آواز کے اْتار چڑھاؤ کو واضح کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ جبکہ’’ ملفوظی‘‘ طریقے میں لفظ لکھ کر اُس کے بعد الفاظ میں تلفظ درج کیاجاتا ہے کہ اس لفظ کے فلاں حرف پر ’ضمہ‘ ، ’فتحہ ‘یا ’شد‘ وغیرہ ہیں۔حقی صاحب کی اِس لغت کی ایک بڑی خوبی اِن ہر دو کا استعمال ہے، جس کے باعث اس سے استفادے کا دائرہ وسیع تر ہو گیاہے۔

Languages
ウルドゥー語 (Monolingual)
All of ProZ.com
  • All of ProZ.com
  • 用語検索
  • 仕事
  • フォーラム
  • Multiple search